آرمی کمانڈر نے کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آرمی کے ناردن کمانڈ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور اُنھیں وادی میں انسداد عسکریت پسندی کے حالیہ آپریشنس کے تعلق سے واقف کرایا گیا۔ محکمہ دفاع کے ترجمان نے آج کہاکہ آرمی کمانڈر جمعرات کو وادیٔ کشمیر پہونچے تاکہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔ چنار کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل اے کے بھٹ کے ہمراہ آرمی کمانڈر نے جنوبی کشمیر کے یونٹس کا دورہ کیا اور اُنھیں وہاں تعینات کمانڈروں نے تازہ صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے حالیہ آپریشنس کے بارے میں بریفنگ دی۔ ترجمان نے کہاکہ آرمی کمانڈر نے فوجی دستوں کو جنوبی اور وسطی کشمیر سے عسکری قیادت کا صفایا کرنے میں اُن کی غیر معمولی کامیابی پر شاباشی دی۔