آرام گڑھ میں ڈاء و چائنا کی شاخ کا قیام

حیدرآباد 24 جون (پریس نوٹ) حیدرآباد نے نہ صرف ایک کامیاب اور مؤثر آئی ٹی ہب قائم کیا ہے بلکہ اس نے اپنا نام غذا کے شائقین میں بھی شامل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈائن و چائنا کے بانی جناب نجیب احمد شریف نے اس موقع پر بتایا کہ ہندوستان بھر سے مختلف ذائقہ دار غذاؤں کے لئے حیدرآباد آنے والے عوام کو انڈو چائنیز ایک ایسی لذیذ ڈش ہے جو آرڈر ، ترجیح اور ذائقہ میں سب سے زیادہ طلب رکھتی ہے۔ انڈو چائنیز کی غذا آسانی سے بنائی جاسکتی ہے اور یہ ہندوستانی پلیٹ کے لئے بھی مناسب ہے۔ ڈائن و چائنا نے آرام گڑھ میں اپنی چوتھی شاخ کھول رہا ہے جوکہ حیدرآباد میں بنجارہ ہلز، گچی باؤلی اور حمایت نگر میں تین برانچس کھولنے کے بعد ایرپورٹ جانے کے راستہ پر قائم کی جارہی ہے۔ ڈائن و چائنا واجبی داموں پر غذا کھانے والوں کے لئے ایک مزید اور حقیقی انڈو چائنیز کوزن کو فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کرہا ہے۔ اس کے پاس مختلف اقسام کے چاول، نوڈلس اور منچورین سالن کی ڈشیں موجود ہیں۔ ڈائن و چائنا نے پہلی مرتبہ پارٹی اور کارپوریٹ پروگرام منعقد کرنے کے لئے بنکویٹ کی خدمات کی پیشکش بھی کررہا ہے اور اس کے علاوہ ایک لائیو موبائیل کچن بھی موجود ہے جو بڑے پروگراموں کو پورا کرے گا۔ اپنی نئی برانچ کے ساتھ ڈائن و چائنا کو اُمید ہے کہ وہ یہاں سے گزرنے والوں اور دیگر کو ہندوستانی اور چینی پہچان والی ڈشس کو فراہم کرے گا۔