آرام دہ لباس خواتین کی اولین ترجیح

ایسا لباس جو موسم سے مطابقت رکھتا ہو یا فیشن کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہو لیکن اگر اسے پہننے والے اس لباس میں اپنے آپ کو آرام دہ محسوس نہیں کرتے تو اس کی کیفیت اس کے چہرے سے ظاہر ہوجائے گی ۔

عموماً موسم گرما میں ملبوسات پر بہت ہلکا پھلکا کام نظر آئے گا ۔ ایک تو وہ سستا تیار ہوتا ہے اور دوسرا ایسا ہلکے پھلکے کپڑے پر زیادہ بھلا معلوم ہوتا ہے ۔ شیفون کے کپڑے سوائے سردی کے تقریبا موسم میں ہی مقبول ہوتے ہیں ۔ اکثر خواتین کاٹن کی بجائے شیفون کے کپڑے استعمال کرنے کو ترجیح دیتی ہیں ۔ کیونکہ اس کے جلدی خراب ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں ۔ تھوڑی سی محنت سے اچھی سے لیس یا ڈوری لگا کر اسے خوبصورت بنایا جاسکتا ہے ۔ شیفون کے کپڑے ہر ایک کو پسند ہوتے ہیں کیونکہ یہ کپڑا ہر قسم کے پرنٹ اور رنگوں پر مشتمل ہوتا ہے سخت گرمی اور سردی کے سوا درمیا ن کا موسم گذارنے کیلئے خواتین کی اکثریت یہ لباس پسند کرتی ہے یہ لباس بہت آرام دہ بھی ہوتا ہے ۔ اس لئے اکثر لڑکیاں آپ کو شیفون کے ملبوسات میں ملبوس ہی دکھائی دیں گی ۔ لباس خواتین کی شخصیت کا آئندہ دار ہوتا ہے ۔ اگر آپ ملازمت پیشہ خاتون ہیں تو کوشش کریں کہ لباس کا رنگ اور کپڑا موسم کے عین مطابق ہی خریداگ