آئی میک اپ

اکثر لڑکیاں لائنر لگانے میں دشواری محسوس کرتی ہیں جبکہ اس کیلئے آپ کاغذ پرلائنرکی شیپ بناکر مشقیں کرتی رہا کریں بار بار یہی عمل دوہرانے سے آپ خود اپنی آنکھوں پر لائنرلگانا سیکھ جائیں گی۔اسی طرح مسکارا لگاتے ہوئے اکثر لیکوئیڈآنکھوں کے نیچے گرجاتاہے جس سے میک اپ خراب ہوجاتا ہے

چنانچہ نفاست سے مسکارا لگانے کیلئے پلکوں کے نیچے ٹشوپیپر رکھ لیں یاپھر پلکوں کے نیچے انگوٹھا رکھ کر مسکارا لگائیں۔اکثرخواتین ہیوی آئی میک اپ کے ساتھ آئی لیشز لگانا پسند کرتی ہیں لیکن انہیں اپنی آنکھوں پر خود آئی لیشز لگانے میں وقت کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔مشورہ ہے کہ آنکھوں کے سائز کے مطابق آئی لیشز کوکاٹ لیں ، پھرٹویزرکی مدد سے آئی لیش کو پکڑیں اور گم لگاکر پہلے درمیان سے فکس کریں ، پھر باقی دونوں اطراف سے ٹویزرکی مدد سے ہلکا سادبادیں۔آئی میک اپ کچھ یوں کریں،سب سے پہلے آنکھوں پر کنسیلر لگائیں کیونکہ کنسیلر کے بغیر میک اپ مکمل نہیں ہوسکتا ، آنکھوں کے گرد گہرے حلقوں کو کنسیلر سے چھپائیں۔بیسک آئی شیڈ لگائیں،ہائی لائٹرلگانے کے بعد بلیک یابراؤن آئی شیڈ سے آنکھوں کی کونٹورنگ کریں۔آئی لائٹر اور مسکارا لگائیں۔بلیک یابراؤن شیڈ سے آئی برو کوڈیگائن کریں۔اگرآپ آنکھوں میں کاجل نہیں لگانا چاہتیں تووائٹ پنسل لگائیں۔