آئی سی سی کی ویب سائٹ پر کھلاڑیوں کی تحریریں شائع

دبئی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر دنیا کے نامور کھلاڑیوں سے تحریریں لکھوانا شروع کر دیں. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق اسٹار کھلاڑیوں سے ورلڈ کپ کے تجربات سے متعلق مضامین لکھوانے شروع کر دیئے ہیں، اس سیریز کا پہلا کلام بال بوائے کے نام سے سچن تنڈولکر کا شائع ہو گیا ہے، پاکستان کی جانب سے جاوید میانداد اور انضمام الحق اپنے تجربات بیان کریں گے۔ آئی سی سی اپنی آفیشل ویب سائٹ پر دنیا کے نامور کھلاڑیوں سے تحریریں لکھوائی گئی، اس کے جاری کردہ رائٹرز کے پہلے شیڈول میں سچن ٹنڈولکر، اسٹیفن فلیمنگ، جاوید میانداد، سرویوین رچرڈز، کلائیولائیڈ، پال کالنگ ووڈ، بلوندرسنگھ ساندھو، ایلن بارڈر اور انضمام الحق شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی تحریریں ایک ایک کر کے روزانہ شائع ہوں گی۔ آج سابق کیوی کپتان فلیمنگ اور کل میانداد کا کالم شائع ہو گا۔ آئی سی سی کے لیے اپنے کالم میں سچن ٹنڈولکر نے تحریرکیا کہ 25 جون 1983ء کو جب ہندوستان نے پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تواس وقت میری عمر دس برس تھی، والدین نے مجھے رات دیر گئے تک دیگر لڑکوں کیساتھ جشن منانے کی اجازت دی، اس دن کے بعد سے میں ہارڈ بال سے کرکٹ کھیلنا شروع ہو گیا۔ انھوں نے کہا کہ میرا پہلا براہ راست ورلڈ کپ 1987ء کا تھا جو ہندوستان اور پاکستان میں کھیلا گیا تھا، اس ایونٹ میں خوش قسمتی سے مجھے ممبئی میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں بال بوائے کی ذمہ داری ملی، میں نے اپنے سامنے عظیم کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھا اور اس وقت سوچا کہ ایک دن مجھے بھی ان کی جگہ کھیلنا ہے۔