آئی ایم ایف کا پاکستان کیلئے خطیر رقم کا اعلان

اسلام آباد 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF) نے آج پاکستان کے لئے ایک ایسا اعلان کیا جس نے اُسے ضرور راحت پہنچائی ہوگی کیوں کہ 504.8 ملین ڈالرس فوری طور پر پاکستان کے لئے جاری کئے جانے کے احکامات یقینی طور پر مسرور کن ہی ہوسکتے ہیں۔ اس طرح پاکستان کی کمزور معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے آئی ایم ایف کی مجموعی امدادی رقم 4.54 بلین ڈالرس ہوچکی ہے۔ آئی ایم ایف کے دیگر ایگزیکٹیو بورڈ نے کل اپنا آٹھویں جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا اور پاکستان کے لئے 28 ستمبر کو 36 ماہ کے توسیع شدہ فنڈس کی اجرائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔