اُبٹن کا استعمال

اُبٹن ہماری روایات کا خاص حصہ رہا ہے ۔ اپنی جلد کی حفاظت کیلئے اب بھی بعض خواتین اُبٹن کا استعمال کرتی ہیں ۔ بازار میں دستیاب کاسمیٹک کے مضر اثرات نے اب دوبارہ خواتین میں اُبٹن کو مقبول بنا دیا ہے ۔ ان روایتی اشیاء کے استعمال کا کوئی نقصان نہیں ہوتا ۔ اس لئے یہ چیزیں ہر دور میں اپنی اہمیت برقرار رکھتی ہیں ۔ ہم اُبٹن کی چند آسان تراکیب پیش کر رہے ہیں ۔
٭  بیسن میں ذراسی ہلدی ڈالیں‘ پھر اس میں سرسوں کا تیل ملائیں ۔ روزانہ استعمال کریں تو جلد ملائم ہو کر نکھرنے لگتی ہے۔
٭  بیسن میں ذراسی ہلدی ڈالیں ‘ پھر اس میں سرسوں کا تیل ملائیں ۔ روزانہ استعمال کریں تو جلد ملائم ہو کر نکھر نے لگتی ہے ۔
٭ ایک انڈے کی زردی میں ایک چھوٹا چمچہ شہد ملا ئیں پھر جلد پر اچھی طرح لیپ کر کے چھوڑ دیں ۔ تھوڑی دیر بعد مل کر صاف کر لیں تو جلد کا رنگ نکھر جائیگا ۔