او آئی سی میں حصہ لینے پر پاکستانی حکومت اور اپوزیشن منقسم

اسلام آباد، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں ہندوستان کو دعوت نہیں دینے کے پاکستان کی درخواست کو ٹھکرائے جانے اور اس سلسلے میں اس کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے کے حکومت کے اقدام پر پاکستان کی برسراقتدار حکومت اور اپوزیشن پارٹیاںمنقسم ہیں۔عمران خان کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ابوظہبی میں او آئی سی کے 46ویں کانفرنس میں حصہ نہیں لے گی۔