اوڑیشہ میں خاتون اسٹاف پر مشتمل ’پنک بوتھ‘ کا قیام

برہمپور(اڑیشہ)۔ 13مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آنے والے لوک سبھا انتخابات کے دوران اڑیشہ کے گنجام ضلع میں تمام حلقوں میں کم از کم ایک پولنگ بوتھ مکمل طور پر خواتین اسٹاف پر مشتمل ہوگا۔ ضلع کلکٹر وجئے امرتاکولنجے نے بتایا کہ ہمارا منصوبہ ہر حلقہ اسمبلی میں ایک مخصوص پولنگ بوتھ تشکیل جائے جو مکمل طورپر خواتین پر مشتمل ہوگا جسے پنک بوتھ کا نام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گنجام میں کم از کم 13 اسمبلی حلقہ جات کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں پر مجموعی طور پر 3063 بوتھس موجود ہیں جو کہ ریاست کے 30 اضلاع میں سے سب سے زیادہ ہیں۔ ان حلقوں میں ایک ایک پنک بوتھ قائم کیا جائے گا۔