اوڈیشہ کو خصوصی موقف دینے چیف منسٹر نوین پٹنائک کا مطالبہ

بھوبنیشور 12 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اوڈیشہ نوین پٹنائک نے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی حکومت ریاست کو فانی طوفان کے بعد خصوصی موقف عطا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو ہر سال آفات سماوی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ سائیکلون فانی کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ریاست کیلئے خصوصی موقف اب وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ طوفانی فانی کے نتیجہ میں ریاست میں جملہ 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور بڑے پیمانے پر تباہی آئی تھی ۔ کئی مقامات پر انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مرکز سے اصل مطالبہ یہی ہے کہ ریاست کو خصوصی موقف دیا جائے کیونکہ ریاست کو ہر سال آفات سماوی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مرکز سے آفات کی صورت میں جو امداد ملتی ہے وہ انفرا اسٹرکچر کی عارضی بحالی کیلئے ہوتی ہے مستقل نہیں ہوتی ۔