اوپن یونیورسٹی ڈگری سال اول و دوم کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد ۔ 31 جنوری (پریس نوٹ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ سال اول اور دوم ڈگری امتحانات کے نتائج کو جاری کردیا ہے۔ یونیورسٹی ہذا کے ذرائع کے بموجب ڈگری سال اول و دوم بی اے، بی کام اور بی ایس سی سپلیمنٹری امتحانات منعقدہ ڈسمبر 2014ء کے نتائج کو ویب سائیٹ braouonline.in ، schools9.com یا manabadi.com پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہیکہ وہ مارکس میموز ویب سائیٹس سے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ پرچوں کی دوبارہ جانچ کیلئے ادخال درخواست کی آخری تاریخ 12 فبروری مقرر ہے۔