اوٹکور میں دسہرہ اور محرم کے پیش نظر پولیس کی سخت چوکسی

 

45 سی سی کیمرے نصب ، شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی ، ایس پی انورادھا
اوٹکور /29 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دسہرہ اور محرم جلوس کو پرامن منانے ضلع ایس پی ، بی انورادھا کا دورہ اوٹکور ایس پی نے پولیس اسٹیشن جاتے جاتے الاوہ امام حسینؓ محلہ برے پیر کچھ توقف کرکے تاریخی علم مبارک حضرت سیدنا امام حسنؓ و حسینؓ کے عاشورخانہ میں حاضری دی اور کہا کہ بلالحاظ مذہب و ملت ماہ محرم کا احترام کیا جائے ۔ جوکہ عوام محبوب نگر ڈسٹرکٹ میں اوٹکور مستقر پر روایتی انداز میں منایا جاتا ہے ۔ انہوں نے الاوہ امام حسینؓ پر حاضری دی اور شہیدان ، کربلا کو بھرپور خراج پیش کیا ۔ ایس پی انورادھا نے دورہ کرتے ہوئے دسہرہ اور محرم الحرام کے موقع پر اوٹکور منڈل کے اہم مقامات کا بھی جائزہ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون حاصل ہوتو پولیس سماج کی ترقی اور امن و بھائی چارگی کے علاوہ حالات کو پرامن بنائے رکھنے میں بہت کارآمد اقدام ہوسکتا ہے ۔ محرم اور دسہرہ کے موقع پر پولیس کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ نقص امن کی کسی بھی کوشش کو جو کسی بھی فرقہ اور گوشہ سے ہوتی ہے کچل دیا جائے گا اوٹکور کے اہم شاہراہوں اور گلیاں جوکہ محرم کے پیش نظر سواری علم مبارک جلوس گذرتا ہے ۔ 45 سی سی کیمرے نصب کرتے ہوئے نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے اور پولیس حساس مقامات پر چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے ۔ اس کے علاوہ مستقر کے قلب شہر میں واقع جامع مسجد کے میدان میں پولیس دستہ تعینات کیا گیا ہے ۔ باقاعدہ پولیس گاڑی کو میدان میں رکھا جائے گا ۔ اس طرح اور پٹرولنگ ٹیمیں مسلسل اوٹکور میں گشت کر رہی ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ گنیش و سرجن کے موقع پر اوٹکور کی پرامن فضاء کو چند مذہبی جنون کے اشرار نے مکدر کردیا تھا ۔ اس طرح ناگفتہ حالات اور ناخوشگوار واقعات پر مجھے شدید افسوس ہے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نارئن پیٹ ، مسٹر سرینواس ریڈی ، جناب محمود علی انچارج پولیس نارائن پیٹ سی آئی مکتھل وینکٹ ایس آئی پولیس اوٹکور مسٹر نرسیا کے علاوہ دیگر عوام موجود تھے ۔ متولی عاشور خانہ بڑے پیر جناب محمد یوسف مجاور نے بتایا کہ سابقہ قدیم روایت کو ملحوظ رکھتے ہوئے انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ مزید معلومات کیلئے مجاور محمد یوسف سیل نمبر 8522848886 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔