اوٹکور میں باراں رحمت کیلئے دعا

اوٹکور ۔29جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور میں باراں رحمت ( بارش) کیلئے اسکول کے طلباء و طالبات کے ساتھ دعا کی گئی ۔ اس موقع پر رقت انگیز دعا جناب محمد منظور احمد گنتہ عربک ٹیچر نے کی ۔ اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالیٰ بندوں کے گناہوں اور کوتاہیوں کے سبب بارش کو روکتا ہے ‘ جب تک انسان توبہ نہ کریں رحمت نہیں ہوتی۔ ضرورت اس بات کی ہیکہ اللہ تعالی کو کثرت سے یاد کرنے ہوئے خوف خدا اپنے اندر پیدا کریں ‘ نمازوں کا اہتمام کریں ۔ صدقہ و خیرات اور انسانوں کی خدمت کا جذبہ پیدا ہوں ۔ اس موقع پر محمد رفیع ‘ اسحق ‘ انور میاں ‘ قاضی عبدالخالق عادل ‘ محمد عطا اللہ ‘ کاظم حسین ‘ صدر مدرس ‘ روشن ‘ انور بڑے پیر کے علاوہ طلباء وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔