اوساکا تیسرے مرحلے میں داخل،وکٹوریہ کو شکست

کی بسکین ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں جاری میامی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے ویمنز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ جاپان کی نومی اوساکا نے بلجیم کی یانینا وکمیئر کو 6-0،6-7 اور 6-1 جبکہ نمبر تین سیڈ چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویٹووا نے یونان کی ماریا سکاری کو 6-1 اور 6-4 سے شکست دے کر تیسرے مرحلے میں قدم رکھ دیا۔ نمبر ستائیس سیڈ تائیوان کی سو وائی سیہہ،مارکیٹا ونڈوروسووا،آسٹریلیا کی آئیلا ٹاملیانووچ،نمبر سولہ سیڈ بلجیم کی ایلیس مرٹینز،نمبر اکیس سیڈ ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ،نمبر چھبیس سیڈ کروشیا کی ڈونا ویکچ،نمبر بارہ سیڈ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی،نمبر سات سیڈ ہالینڈ کی ککی برٹینز،نمبر انیس سیڈ فرانس کی کیرولین گارشیا،نمبر پندرہ سیڈ جرمنی کی جولیا جارجز اور آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر بھی دوسرا مرحلہ پار کرنے میں کامیاب ہوئیں تاہم نمبر سترہ سیڈ امریکہ کی میڈیسن کیز،نمبر نوسیڈ بیلاروس کی آرینا سبالینکا اور نمبر بائیس سیڈ لیٹویا کی یلینا اوسٹاپینکو کو شکست برداشت کرنی پڑی۔ مرد زمرے کے سنگلز دوسرے راؤنڈ میں نمبر پانچ سیڈ جاپان کے کائی نشیکوری کوشکست ہوگئی جنہیں سربیا کے ڈوسان لائیووچ نے 2-6،6-2 اور 6-3 سے حیران کردیا ۔ نمبر بارہ سیڈ کینیڈا کے مائیلوس رونیک،نمبر سترہ سیڈ جارجیا کے نکولوز باسیلاشویلی،نمبر انیس سیڈ برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈ اور فرانس کے جرمی چارڈی نے بھی حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔