اورینٹل اردو کالج حمایت نگر میں داخلے

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : محترمہ نکہت آراء شاہین انچارج پرنسپل اورینٹل اردو کالج حمایت نگر کے بموجب کالج میں عثمانیہ انٹرنس سے ایم اے لینگویجس کی سطح تک اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم ہیں ۔ پچھلے 59 سال سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کار لکچررس کی نگرانی میں یہ کالج شاندار نتائج پیش کررہا ہے ۔ ملازمت پیشہ افراد کے لیے ملازمت کے ساتھ ساتھ تعلیم جاری رکھنے کا یہ سنہری موقع ہے ۔ ایسے طلباء جنہوں نے تعلیمی سلسلہ منقطع کیا ہے یا کسی طرح کی تعلیمی سند نہیں رکھتے وہ صداقت نامہ عمر کی اساس پر عثمانیہ انٹرنس میں داخلہ پاکر اعلیٰ تعلیم کا سلسلہ شروع کرسکتے ہیں ۔ عثمانیہ انٹرنس یا ایس ایس سی یا بی او ایس کامیاب زبان دوم اردو کے حامل طلباء پی ڈی سی 2 سالہ کورس میں داخلہ کے اہل ہوں گے ۔ پی ڈی سی کامیاب یا کسی بھی کالج سے انٹر میڈیٹ کامیاب زبان دوم اردو کے حامل طلباء 3 سالہ ڈگری کورس بی اے ( ایل ) اردو میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔ بی اے ( ایل ) یا کسی بھی ڈگری میں زبان دوم اردو سے گریجویشن کامیاب طلباء ایم اے (ایل ) اردو 2 سالہ کورس میں داخلے کے لیے اہل ہیں ۔ ایم اے ( ایل ) میں داخلے بہ ذریعہ انٹرنس ٹسٹ ہوگا ۔ فارمس دفتر اورینٹل اردو کالج سے شام 5 بجے تا 9 بجے شب حاصل کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 23221414 پر کالج کے اوقات میں یا 9959632384 پر ربط کریں ۔۔