اوباما نے مودی کو صدر کہہ کر مخاطب کیا

نیویارک 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) زبان کی لغزش کے نتیجہ میں صدر امریکہ بارک اوباما نے وزیراعظم نریندر مودی کو باہمی ملاقات کے دوران صدر کہہ کر مخاطب کیا۔ زبان کی یہ لغزش سب سے پہلے وائیٹ ہاؤز کے متن میں دیکھی گئی لیکن بعدازاں دوبارہ بیان جاری کرتے ہوئے لفظ صدر کی جگہ وزیراعظم تحریر کیا گیا۔ زبان کی یہ لغزش وزیراعظم مودی سے بات چیت کے دوران منظر عام پر آئی۔
دولت اسلامیہ پر مزید امریکی تحدیدات
واشنگٹن ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے دولت اسلامیہ پر مزید تحدیدات عائد کردی ہیں جن کی تعداد 35 ہے اور اپنی فہرست میں دولت اسلامیہ کے نئے حلیفوں کو بھی شامل کرلیا ہے جن میں سے 3 فرانسیسی اور 4 برطانوی شہری شامل ہیں۔ اس فہرست میں پہلے ہی انڈونیشیاء، پاکستان، سعودی عرب، تاونس اور دیگر کئی مسلم ممالک کے باشندوں کے نام شامل تھے۔
دولت اسلامیہ نے داغستان کے فوجی اڈہ پر حملہ کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے۔