انیل بائیجل کے لیفٹننٹ گورنر دہلی بنائے جانے کا خیر مقدم

نئی دہلی 29 دسمبر (یواین آئی) دہلی کے سینئر کانگریس لیڈر مکیش شرما نے انیل بائیجل کو دہلی کا لیفٹننٹ گورنر بنائے جانے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ انہیں دہلی کے تعلق سے وسیع معلومات حاصل ہیں اور وہ دہلی کو درپیش کئی مسائل کی یکسوئی میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ چار مرتبہ کے رکن اسمبلی مکیش شرما نے بائیجل سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی اور ان سے کہا کہ دہلی کے عوام کو ان سے وسیع توقعات ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ مسٹر بائیجل دہلی کے مسائل کو حل کرنے میں اہم رول ادا کرینگے ۔ ان مسائل میں ٹریفک جامس ‘ آلودگی اور آبی سربراہی اصل مسائل ہیں۔