انگلینڈ سے شکست کے باوجود پاکستان نے 15 سال پرانا ریکارڈ توڑدیا

ساؤتھمپٹن ۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم نے ناکام ہوگئی لیکن قومی ٹیم نے اپنا 15 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جو اس سے قبل اس نے بھارت کے خلاف بنایا تھا۔ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں وکٹ نے بلے بازوں کو مدد دی جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کی جانب سے رنز کے انبار لگائے گئے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلش بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کی خوب خبر لی۔پہلے جیسن رائے اور جونی بیئرسٹو نے شاندار شراکت سے ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کیا اس کے بعد جوز بٹلر کی دھواں دھار اننگز اور کپتان ایون مورگن کی ذمہ دارانہ بیٹنگ ٹیم کا ٹوٹل 3 وکٹوں کے نقصان پر 373 تک پہنچانے میں کامیاب ہوئی۔