انگلش ونگلش میں سری دیوی کی بہن کا رول کرنے والی سجاتا کمار کا انتقال

فلم انگلش ونگلش میں سری دیوی کی بہن کا کردار نبھانے کے لئے یاد کی جانے والی اداکارہ سجاتا کمار کا کینسر سے انتقال ہوگیا۔ ان کی بہن اداکارہ گلوکارہ سچترا کرشنا مورتی نے یہ اطلاع دی۔ سچترا نے ٹوئٹ کر کہا کہ سجاتا اتوار کی رات کینسر کی وجہ سے دنیا کو الوداع کہہ گئیں۔ انہوں نے لکھا ہماری چہیتی سجاتا کمار کا انتقال ہوگیا ہے۔ ہمارے اندر ایک خالی پن چھوڑ کر وہ انتقال کرگئی ہیں۔ سجاتا فلم انگلش ونگلش کے علاوہ رانجھنا، سلام عشق اور گوری تیرے پیار میں جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

یملا پگلا دیوانہ پھر سے کے گیت ’’رفتہ رفتہ‘‘ کی مقبولیت
سنی ساؤنڈس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے بینر پر بنائی گئی اور اس جمعہ کو ریلیز ہوئی دھرمیندر، سنی دیول اور بابی دیول اسٹار فلم یملا پگلا دیوانہ پھر سے کے ایک گیت ’’رفتہ رفتہ دیکھو آنکھ میری لڑی‘‘ کے ری میکس ورژن نے دھوم مچا کر رکھ دی ہے۔ اس گیت میں جہاں سلمان خان دھرمیندر کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں شتروگھن سنہا، سوناکشی سنہا اور ریکھا کو بھی پیش کیا گیا ہے۔ نونیت سنگھ کے ڈائرکشن میں بنی اس فلم میں کرتی کھربنڈہ ہیروئین کے کردار میں ہے۔ فلم کے اس ٹریلر کی ریلیز کے ساتھ ہی عوام نے اسے بہت پسند کرنا شروع کیا ہے۔