انڈین نیوی میں ایگزیکٹیو اینڈ ٹکنیکل اسٹاف کے تقررات

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : انڈین نیوی کی جانب سے ایگزیکٹیو اینڈ ٹکنیکل برانچس میں شارٹ سرویس کمیشن آفیسرس ، این اے آئی سی کیڈر کے تحت پرمننٹ کمیشن آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے مرد امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ شعبہ جات کے اعتبار سے مخلوعہ جنرل سروسیس ( ہائیڈرو گرافی ) ، ( 40 ، انجینئرنگ 27 ، الکٹریکل 33 ) ، این اے آئی سی 8 امیدوار عمر کے اعتبار سے 2 جنوری 1994 تا یکم جولائی 1999 کے درمیان پیدا ہوئے ہوں ۔ قابلیت کے اعتبار سے متعلقہ شعبہ میں کم از کم 60 فیصد نمبرات سے بی ای / بی ٹیک کامیاب ہوں علاوہ ازیں سال آخر کے امتحانات لکھنے والے امیدوار بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ انتخاب اکیڈیمک میرٹ ، ایس ایس بی انٹرویو کے ذریعہ ہوگا اور انٹرویو کے مراکز بنگلور ، بھوپال ، کوئمبتور ، وشاکھا پٹنم میں ہوں گے ۔ درخواست آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 جنوری مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ joinindiannavy.gov.in ملاخطہ کریں ۔۔

 

سنٹرل پاور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں مختلف جائیدادوں پر تقررات
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سنٹرل پاور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں انجینئرنگ آفیسرس 9 ، انجینئرنگ اسسٹنٹ 2 ، ٹکنیشن 2 ، اسسٹنٹ 3 ، اسسٹنٹ لائبریرین 2 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ امیدوار کی قابلیت بی ای / بی ٹیک ، ڈپلوما ( سیول ) ، آئی ٹی آئی ، ڈگری ( کامرس / بزنس اڈمنسٹریشن / بزنس مینجمنٹ ) ، ڈگری / ڈپلوما ( لائبریری سائنس ) / بی ایل آئی ایس سی کامیاب امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ درخواست آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 29-01-2018 مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ cpri.in/careers.html ملاحظہ کریں ۔۔