انڈین ایرفورس کو پہلا اپاجے گارڈین ہیلی کاپٹر وصول

نئی دہلی۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی سب سے بڑی فضائی کمپنی بوئنگ نے 22 میں سے پہلا اپاچے گارڈین اٹاگ ہیلی کاپٹر انڈین ایرفورس کے حوالے کردیا۔ معاملت جو ساڑھے تین سال قبل طئے پائی تھی کے مطابق جملہ22 ہیلی کاپٹرس میں سے پہلا AH-64E(1) اپاچے ہیلی کاپٹر انڈین ایرفورس کے حوالے کیا گیا۔ سینئر انڈین ایرفورس عہدیداروں کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کے باعث ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹرس قوت میں نیا اضافہ ہوا ہے۔ AH-64E ہیلی کاپٹر بقول آئی اے ایف ترجمان گروپ کیپٹن انوپم بنرجی اس ہمہ مقصدی ہیلی کاپٹر کے داخلہ سے انڈین ایرفورس مختلف النوع حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھ چکی ہے۔