انڈونیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب پر 42 بدعنوانی کے کیس

کوالالمپور ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق ان پر لگائے گئے بدعنوانی کے سات الزامات کو منسوخ کروانے میں ناکام ہوگئے۔ ان کا مقدمہ اب سماعت کے تیسرے ہفتہ میں داخل ہوچکا ہے۔ 3 اپریل کو جب ان کا مقدمہ شروع ہوا تھا اس وقت نجیب نے مجرمانہ اعتماد شکنی، اختیارات کے غلط استعمال اور دولت کی ناجائز وسائل میں مشغولیت کی اس بنیاد پر سخت مخالفت کی تھی کہ الزامات میں شفافیت کا فقدان پایا جاتا ہے اور یہ الزامات ان کی مدافعت کے راستے کی رکاوٹ بن چکے ہیں۔ جج محمد فزلان محمد غزالی نے دوشنبہ کو یہ حکم جاری کیا کہ یہ الزامات برقرار رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نجیب کے ساتھ کوئی تعصب نہیں برتا جارہا ہے اور ابھی تک ان کے وکیل دفاع نے 21 گواہوں پر جرح کی ہے۔ نجیب کو 42 بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے۔ نجیب کا مقدمہ گلدینیا کا اب تک کا سب سے بڑا فوجداری مقدمہ تصور کیا جارہا ہے۔