انڈونیشیا کے بالی میں آتش فشاں دھماکہ، ہوائی اڈے بند

بالی ۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) ماؤنٹ آگنگ میں آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے اس سے نکلے راکھ کے سبب بالی میں واقع بین الاقوامی اڈہ کو جمعہ کو بند کردیا گیا۔ گذشتہ سال کے اختتام سے خاموش ماؤنٹ آگنگ آتش فشاں دوبارہ فعال ہوگیا ہے۔ ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ہوائی اڈہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے تک بند رہے گا۔ اس کی وجہ سے 38 بین الاقوامی اور 10 گھریلو پروازوں سمیت کل 48 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جس سے 8,334 مسافر متاثر ہوں گے۔