انڈونیشیا کی کان کا حادثہ ، 7 ہلاک ، درجنوں دفن

نارتھ سولاویسی ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں غیرقانونی سونے کی کان منہدم ہوگئی اور اس کے ملبہ کے نیچے دب کر 7 افراد فوت ہوگئے جبکہ مزید درجنوں لوگ اس کے نیچے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ عہدیداروں نے آج کہا کہ بچاؤ کارکنان زندہ رہنے والوں کی بہت سرگرمی سے تلاش کررہے ہیں۔