انڈمان ونکوبار جزائر میں 5.8 شدت کا زلزلہ

نئی دہلی۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اوسط شدت کے زلزلے کا ایک جھٹکا جس کی شدت ریختر پیمانے پر 5.8 ریکارڈ کی گئی، جزائر انڈمان و نکوبار میں معمولات زندگی کو آج صبح مفلوج کرگیا۔ زلزلہ مبداء جزائر انڈمان میں تھا اور یہ صبح 6:09 بجے محسوس کیا گیا۔ قومی مرکز برائے زلزلیات نے کہا کہ جزائر انڈمان و نکوبار اس مجمع الجزائر میں شامل ہیں جنہیں ہمیشہ زلزلوں کا اندیشہ رہا کرتا ہے۔