انٹر طلبہ کے لیے میڈیکل انٹرنس ’ نیٹ ‘ کا کل ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ بی پی سی طلبہ کے لیے یم بی بی ایس / بی ڈی ایس اور آیورویدک ، ہومیوپیتھی کورسز میں داخلے کے لیے سی بی ایس ای کے تحت انٹرنس ٹسٹ نیٹ 7 مئی کو ملک بھر میں مقرر ہے ۔ جو بیالوجی 45-45 اور فزیکس 45 ، کیمسٹری 45 ، آبجکٹیو ٹائپ سوالات پر رہے گا ۔ ہر صحیح جواب کے چار نشان اور غلط جواب پر ایک نشان ( منفی مارک ) میں منہا کردیا جاتا ہے ۔ این سی ای آر ٹی نصاب کے مطابق ایک اہم سوالی پرچہ 180 سوالات کا ماڈل ٹسٹ کل اتوار 2 اپریل صبح دس بجے تا ایک بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ وقت پر شریک ہو کر مکمل مشق کرتے ہوئے پرچہ حاصل کریں اور کلید جوابات دئیے جائیں گے ۔۔