انٹر سال اول انورانمنٹل امتحان کا پرامن انعقاد

تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کا بیان
حیدرآباد ۔ 31 جنوری (پریس نوٹ) سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ودیابھون حیدرآباد کے بموجب 31 جنوری کو انٹر سال اول انورانمنٹل ایجوکیشن امتحان ریاست کے 2 ہزار 416 مراکز پر منعقد ہوئے، جس کیلئے 4 لاکھ 76 ہزار 29 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا جس میں سے 4 لاکھ 61 ہزار 185 امیدوار شریک امتحان رہے جبکہ 14 ہزار 871 امیدوار غیرحاضر رہے۔ حاضری کا فیصد 96.88 تھا۔ تمام مراکز پر امتحان پرامن طریقہ سے منعقد کیا گیا۔