انٹر اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات ، ادخال فیس کی آخری تاریخ میں مزید توسیع

2 مئی آخری اور قطعی تاریخ مقرر ، سکریٹری انٹر بورڈ اشوک کا اعلان
حیدرآباد۔29اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے امتحانات کو ملتوی کرنے کے اعلان کے ساتھ آج اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کیلئے فیس کی ادائیگی کی تاریخ میں بھی توسیع کا اعلان کردیا ہے۔ بورآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے کئے جانے والے اس فیصلہ کے سلسلہ میں سیکریٹری بورڈ اے اشوک نے بتایا کہ اڈوانسڈ سپلیمنٹری فیس کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 2مئی آخری تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے سلسلہ میں کئے جانے والے گذشتہ یوم کے فیصلہ کے بعد یہ کہا جا رہاتھا کہ حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے اس کے بعد صورتحال میں تبدیلی پیدا ہونا ناگزیر ہے اسی لئے گذشتہ یوم بورڈ نے امتحانات کے انعقاد کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا اور آج اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے لئے فیس کی آخری تاریخ کی موجودہ تاریخ 29 اپریل کو بڑھا کر 2مئی تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔