انٹرنیٹ منافرت کے سرگرم ٹھکانوں میں تبدیل : سکریٹری جنرل

جرائم ، جرائم کو جنم دیتے ہیں اور جھوٹی منافرت مرکزی حیثیت اختیار کرلیتی ہے

اقوام متحدہ ۔30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سربراہ نے انتباہ دیا ہے کہ انٹرنیٹ کے بعض حصے ’’منافرت ‘‘ میں تبدیل ہورہے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گلوریس نے یہ باتیں ساری دنیا میں مساجد ، یہودی عبادت گاہوں اور عبادت کے دیگر مقامات پر ہونے والے حملوں کی روشنی میں کہی جس میں سری لنکائی سنڈے ایسٹر بم اندازی بھی شامل ہے جس میں 250 سے زائد لوگ مارے گئے ۔ کیلی فورنیا کے شہر پوے کی ایک یہودی عبادت گاہ پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک عورت کو ہلاک کردیا اور ایک یہودی عالم کو شدید زخمی کردیا تھا ۔ مورکبیافاسکو کے ایک چرچ پر اتوار کو حملہ کرکے 6 افراد اور ایک عیسائی خطیب کو قتل کردیا گیا ۔ انھوں نے کہاکہ ’’ایسے واقعات کافی معروف ہوتے جارہے ہیں ۔ مسلمانوں کو ان کی عبادت گاہوں میں قتل کیا جارہا ہے ان کی مساجد میں توڑ پھوڑ کی جارہی ہے ۔ ایک عیسائی کو ایک چرچ میں عبادت کے دوران قتل کردیا گیا ۔ عبادگاہیں انسانوں کے لئے محفوظ پناہ گاہوں کے بجائے انتہاپسندوں کے نشانے بن رہی ہیں۔ معصوم لوگوں کے قتل کے علاوہ مختلف مذہب کیوں خلاف نفرت انگیز باتیں کہی جاتی ہیں اور اجنیوں اور غیرملکیوں کے خلاف ڈر اور خوف پھیلایا جارہا ہے ۔ نہ صرف مذہبی گروپوں کو بلکہ ترکِ وطن کرنے والے پناہ گزینوں اور اقلیتوں کو بھی ا س کانشانہ بنایا جاتا ہے ۔ انھوں نے مزید بیان کیا کہ بالاتری کااحساس ، جدید نازی از م نظریہ کا مروج اور بعض لوگوں کو ’’دیگر‘‘ قرار دے کر ان کے خلاف زہرافشانی کا بھی اظہار ہورہا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ جیسے جیسے جرائم ، جرائم کو جنم دے رہے ہیں اور نفرت انگیز نظریات معمولی چنگاری سے شعلہ فگن ہورہے ہیں ، میں شدت سے فکرمند ہورہا ہوں کہ ہم ان لمحات کی طرف بڑھ رہے ہیں جن میں ہمیں منافرت اور انتہاپسندی سے مقابلہ کرنا پڑے گا ‘‘ ۔
افغانستان میں سات طالبان جنگجو ہلاک
کابل۔30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبہ بلخ میں فوجی دستے کے ساتھ مڈبھیڑمیں سات دہشت گرد مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔فوجی کور پامر 217 کے پریس افسر عبدالہادی جمال نے بتایا کہ پیر کے روز دوپہر بعد طالبان دہشت گردوں نے شرشارک علاقے میں مزار شریف جوزجان ہائی وے پر واقع پولس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپ کے دوران سات دہشت گرد مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ اس جھڑپ کے دوران چھ سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو ئے ہیں۔ سکیورٹی فورس صوبہ بلخ کو وایا جوزجان صوبہ فریاب سے جوڑنے والے ہائی وے پر امن کو یقینی بنانے کے لئے طالبان دہشت گردوں کے خلاف مہم چلا رکھی ہے ۔
منشیات کیس :نیس واڈیا کو دوسال کی سزا
لندن۔30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) واڈیا گروپ کے چیئرمین نوسلی واڈیا کے بڑے بیٹے نیس واڈیا کو جاپان کی ایک عدالت نے منشیات رکھنے کے الزام میں دوسال کی سزا سنائی ہے ،حالانکہ یہ سزا پانچ سال کیلئے ملتوی رہے گی ۔فائنانشیل ٹائمز کے مطابق 283سال پرانے واڈیا گروپ کے وارث اور کنگس الیون کرکٹ ٹیم کے شریک مالک نیس واڈیا کو مارچ میں شمالی جاپان میں ہوکیڈو کے نیو چنٹوس ایئر پورٹ پر گرفتار کیاگیاتھا۔ جس وقت واڈیا ایئرپورٹ پہنچے تو کھوجی کتوں نے انھیں دیکھ کر زورزرورسے بھونکنا شروع کردیا۔اس کے بعد کسٹم افسران نے انکی تلاشی لی تو انکی پینٹ کی جیب سے 28گرام منشیات برآمدہوئی ۔واڈیا نے منشیات ہونے کی بات قبول کرلی تھی اور یہ کہاتھا کہ یہ انکے ذاتی استعمال کیلئے تھی ۔