انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا 12 مارچ سے آغاز ، اوقات صبح 9 بجے تا 12 بجے

IPE انٹرمیڈیٹ پبلک اگزامنیشن کا ریاست بھر میں 12 مارچ سے آغاز ہورہا ہے ۔ سال اول کے امتحانات 12 مارچ سے شروع ہونگے جبکہ 13 مارچ سے سال دوم کے امتحان رہینگے ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ہال ٹکٹ تمام جونیر کالجس کو روانہ کردیئے اور امیدوار اپنے متعلقہ جونیر کالجس سے ہال ٹکٹ حاصل کرلیں ۔ 4 مارچ کو انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات کا اختتام ہوا ۔ امتحانات کے نظام الاوقات Time Table کو جاری کردیا گیا تھا اس کے مطابق امتحان کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا تاہم امیدواروں کو امتحانی مرکز آدھے گھنٹے قبل حاضر رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ امتحانات کے سوالی پرچوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی حسب سابق تمام طریقہ کار برقرار ہیں ۔ امتحانی مراکز کیلئے جمبلنگ سسٹم لاگو ہے ۔ گریڈنگ سسٹم کے تحت 75 فیصد پر A گریڈ دیا جائے گا ۔ کامیابی کے نشانات بھی حسب سابق ہی ہیں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ ناکامی پر اڈوانسڈ سپلیمنٹری ( انسٹنٹ ) امتحان مئی / جون میں رہے گا ۔ انٹرمیڈیٹ کے 20 فیصد نشانات ایمسٹ میں بطور وٹیج شمار کئے جاتے ہیں۔

پرائیویٹ پروفیشنل کالجس کیلئے علحدہ انٹرنس کیلئے APSCHE کے ہدایات
اے پی اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن نے پرائیویٹ غیرامدادی پروفیشنل کالجس انتظامیہ سے خواہش کی کہ وہ علحدہ انٹرنس CET-AC تعلیمی سال 2014 – 15 کیلئے ایک اسوسی ایشن بناکر اس کو مسلمہ حیثیت Recognition حاصل کرنے کیلئے 24 مارچ 2014 تک اپنے تجاویز کونسل کے پتہ پر داخل کردیں ان پروفیشنل کورسز میں MBA ، B.Ed ، انجینئرنگ ، فارمیسی ، لا وغیرہ شامل ہیں۔
Secretary – APSCHE
Masab Tank, Hyderabad-500 028

ٹیچرس کا اہلیتی امتحان TET امتحانات ، انتخابات کی وجہ تعطل کا شکار
آندھراپردیش کے پانچواں TET اپنے اعلان کے ساتھ ہی وقت پر منعقد نہ ہو پایا ۔ بار بار التواء سے ریاست کے 4.5 لاکھ امیدوار متاثر ہوتے آرہے ہیں ۔ یوں تو NCTE قواعد کے مطابق ریاستی حکومت کو سال میں دو دفعہ TET ٹیچرس اہلیتی امتحان منعقد کرنا تھا لیکن آندھراپردیش میں پہلے دو سال ، دو دو امتحانات وقت پر منعقد ہوئے اور دو سال میں چار مرتبہ AP-TET ہوا لیکن پانچواں ٹٹ کا اعلان ایک برس تک نہیں ہوا پھر NCTE کی ہدایات پر عمل آوری کرتے ہوئے اس کا جون / جولائی 2014 ء میں TET کا اعلان آیا ستمبر میں اس امتحان کو منعقد کرنے کی تاریخ دی گئی لمحہ آخر میں اس کو ملتوی کردیا گیا پھر بار بار اعلان ہوتے ہوئے 8 فبروری 2014 ء کو تاریخ دی گئی اور ویب سائیٹ پر ہال ٹکٹ بھی ڈاؤن لوڈ کر لئے گئے امتحان سے ایک ہفتہ قبل اس کو بھی ملتوی کردیا گیا ۔ اب ریاست میں 30 مارچ کو بلدی انتخابات ہے پھر 30 اپریل اور 7 مئی کو ریاستی اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات ہیں ۔ مارچ / اپریل میں سالانہ امتحانات ہیں ۔ اس طرح نہ چاہتے ہوئے پانچویں ٹٹ کو کس کی نظر لگ گئی کہ اب جون سے قبل TETکے انعقاد کے امکانات موہوم ہیں اور تعطل کا شکار ہے ۔