انوکھا فیصلہ : پاکستانی عدالت نے گستاخی کے مرتکب کو چھوڑ دیا

نئی دہلی، 28فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک انوکھے فیصلے میں پاکستان کی عدالت نے ایک شخص کو جسے شانَ رسالت میں گستاخی کے مبینہ ارتکاب پر چار سال قبل سزائے موت سنائی گئی تھی، الزام منسوبہ سے بری کردیا ہے۔ مشرقی صوبہ پنجاب کی ایک درگاہ کے مجاور محمد اسحاق کو 2013ء میں گرفتار کرکے سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ شکایت کنندہ کا الزام رہا کہ اُس (اسحاق) نے خدا ہونے کا دعویٰ کردیا تھا۔ اسحاق کے وکیل محمود اختر نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے راولپنڈی کی عدالت نے اسے الزامات جھوٹے ثابت ہونے پر بری کرتے ہوئے آزاد کردینے کا حکم دیا۔