انسانی تجارت دنیا میں سب سے بڑا جرم، ڈی جی پی انوراگ شرما

حیدرآباد 30 جولائی (این ایس ایس) تلنگانہ کے ڈی جی پی انوراگ شرما نے آج کہاکہ انسانی تجارت دنیا میں بہت بڑا جرم ہے۔ ’’ورلڈ ہیومن ٹریفکنگ ایراڈیکیشن ڈے‘‘ کے سلسلہ میں آج ی ہاں امیرپیٹ میں سی ای ایس ایس پر سی آئی ڈی ونگ اور کئی رضاکارانہ تنظیموں کی جانب سے پولیس عہدیداروں کیلئے ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا جس میں انسپکٹر جنرل سومیا مشرا اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مہیش بھاگوت نے حصہ لیا اور پولیس میں بیداری پیدا کی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے پولیس عہدیداروں سے کہاکہ اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ایک مؤثر حل تلاش کریں۔

کانگریس آج ’سرسلہ ریالی‘ منعقد کرنے پر مصر
حیدرآباد 30 جولائی (آئی این این) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن این اتم کمار ریڈی نے آج اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ پولیس کی جانب سے دلتوں اور بی سیز پر مبینہ مظالم کے خلاف احتجاجاً پیر کو سرسلہ میں ’’چلو سرسلہ ریالی‘‘ منعقد کریں گے۔ اگرچیکہ مقامی پولیس نے کانگریس پارٹی کو سرسلہ گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ پر جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔ پارٹی کو اس سلسلہ میں ہائی کورٹ سے ایک مثبت فیصلہ کی توقع ہے۔