اندرا گاندھی کی یوم برسی اور سردار پٹیل کی یوم پیدائش تقاریب

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این) : تلنگانہ و آندھرا پردیش کانگریس کمیٹیاں سابق وزیر اعظم محترمہ اندرا گاندھی کا یوم برسی ہفتہ کو منائیں گے ۔ ٹی پی سی سی اور اے پی سی سی نے گاندھی بھون اور اندرا بھون میں علی الترتیب علحدہ پروگرامس کا اہتمام کیا ہے ۔ جس میں اندرا گاندھی کو خراج پیش کیا جائے گا ۔ کانگریس سابق مرکزی وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یوم پیدائش بھی منائے گی ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی عظیم الشان پیمانہ پر سردار پٹیل کا یوم پیدائش منائے گی ۔ پارٹی نے ہفتہ کو شہر میں قومی یکجہتی کے لیے دوڑ کا اہتمام کیا ہے ۔ مرکزی مملکتی وزیر امور داخلہ کیرین رجیجو ، مرکزی وزیر محنت بنڈارو دتاتریہ ، تلنگانہ بی جے پی صدر جی کشن ریڈی اور دیگر سینئیر قائدین اس تقریب میں شرکت کرینگے ۔۔