اندرا گاندھی کی خدمات کو خراج عقیدت

اضلاع میں مختلف مقامات پر برسی تقاریب کا انعقاد
ظہیرآباد۔یکم نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنجہانی وزیراعظم شریمتی اندرا گاندھی کی 31 ویں برسی کے موقع پر حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے کانگریس کے سرکردہ قائدین و سرگرم کارکنوں نے یہاں رکن اسمبلی ظہیر آباد ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کی قیادت میں اندرا گاندھی چوک پہنچ کر آنجہانی وزیراعظم شریمتی اندرا گاندھی کے مجسمہ کی گلپوشی کی اور ملک کے تئیں ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر سرکردہ قائدین و سرگرم کارکن مسرز چرنجیوی پرساد صدر ظہیرآباد منڈل پرجا پریشد، کشن پوار، اروند ریڈی اراکین ضلع پریشد، منکال سبھاش سابق صدرنشین بلدیہ، میگھنا ریڈی یوتھ لیڈر پارلیمانی حلقہ ظہیر آباد، کنڈیم نرسملو صدر کانگریس ظہیر آباد ٹائون، دھنا سری سرینواس ریڈی صدر کانگریس ظہیر آباد منڈل، شیلارمیش صدر مہیلا کانگریس ظہیر آباد، نیالکل سرینواس ریڈی صدر کانگریس نیالکل منڈل، محمد جعفر یوتھ لیڈر حلقہ اسمبلی ظہیر آباد، راج شیکھر نارائن ریڈی اراکین بلدیہ، بشیر احمد شاہ علی، محمد خلیل خان، محمد معز الدین سابق اراکین بلدیہ، محمد مقصود احمد سابق رکن منڈل پریشد، اکبر علی معاون رکن ظہیر آباد منڈل پرجا پریشد کے بشمول دیگر سرگرم کارکن مسرز محمد فاروق علی، محمد ماجد، محمد علی، محمد جمیل الدین اور دیگر موجود تھے۔
٭٭    گمبھی راؤ پیٹ میں آج سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی 31ویں برسی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کانگریس قائدین یگا دنڈی سوامی، کرشنا ریڈی، حمید الدین خالد، سائی ریڈی، غازی الدین زبیر، کتہ پلی سرینواس وغیرہ نے  شرکت کی اور اندرا گاندھی کی تصویر پر پھول مالا پیش کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کانگریس کے ان قائدین نے سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی عوامی خدمات کے تحت انجام دی گئی اسکیمات کی سراہنا کی اور کہا کہ عوام ان کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کے ادھورے خوابوں کی تکمیل کیلئے ان کی بہو مسز سونیا گاندھی اور پوترے راہول گاندھی سے نیک توقعات کا اظہار کیا۔
٭٭    آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر ضلع کانگریس کی جانب سے پھولانگ چوراستہ پر واقع اندرا گاندھی کے مجسمہ کو ضلع کانگریس صدر طاہر بن حمدان، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو، اقلیتی سیل کے صدر سمیر احمدو دیگر نے پھول مالا چڑھاکر خراج پیش کیا۔ضلع کانگریس آفس میں منعقدہ پروگرام میں اندرا گاندھی کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی اس ملک کیلئے اپنی جان کی قربانی دیتے ہوئے ملک کو مستحکم رکھااور ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ غریب عوام کیلئے کئی ایک کارنامہ انجام دیتے ہوئے ملک کے مستحکم کیلئے اپنی جان کی قربانی پیش کرنے والی رہنماء کے اصولوں پر چلتے ہوئے اس ملک میں امن و امان کی برقراری اور ترقی کیلئے اقدامات ناگزیر قرار دیا۔ اندرا گاندھی، راجیو گاندھی کی خدمات کو موجودہ مرکزی حکومت نظر انداز کرنے کی بھی شکایت کی۔
٭٭    آنجہانی وزیراعظم ہند محترمہ اندراگاندھی کی 31 ویں برسی کا میدک ٹائون کانگریس کے زیر اہتمام دفتر کانگریس میدک راجیو بھون پر صدر ٹائون کانگریس مسٹر جی انجنیلو گوڑ کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا۔ اس پریس تقریب میں ترجمان اعلی ریاستی کانگریس سابق ایم ایل اے مسٹر پی ششی دھر ریڈی کی شرکت ہوئی۔ سبھی شرکا نے اس موقع پر آنجہانی اندرا گاندھی کے پورٹریٹ پر پھول مالا چڑھاکر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین مسرز درگاپرساد، مدھوسدن رائو کوٹلہ، آر دیواکر، ایم انجنیلو کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔