انجمن محبان اردو کا انڈو پاک مشاعرہ ، پاکستان کے شعراء کو داد و تحسین

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( راست ) : انجمن محبان اردو تلنگانہ کا انڈو پاک مشاعرہ 28 مئی کو سالار جنگ میوزیم زیر صدارت جناب مرتضی فاروقی منعقد ہوا جس میں بحیثیت اعزازی مہمان جی ایم خاں ، ایم اے حکیم ، ساجد پاشاہ نے شرکت کی ۔ ابتداء میں سید مسکین احمد بانی انجمن نے خیر مقدمی تقریر کی اور انجمن کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اعلان کیا کہ ماہ اکٹوبر میں ایک اور عالمی مشاعرہ منعقد کیا جائے گا ۔ جس میں پاکستان سے بھی شعراء کو مدعو کیا جائے گا ۔ صدر مشاعرہ مرتضی فاروقی نے کہا کہ حیدرآباد اردو کا مرکز ہے جہاں ہمیشہ اردو مشاعروں کی وجہ سے عالمگیر شہرت حاصل ہوئی ہے ۔ جس میں انجمن محبان اردو اور جناب مسکین احمد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ مشاعرہ میں پاکستان کے دو مہمان شعراء ، عطا اللہ عطا اور راشیدہ مامہین کے علاوہ حامد بھنساولی ، زبیر علی تابش ، اسرار چندروی نے شرکت کی اور میزبان شعراء میں سردار سلیم ، تسنیم جوہر ، انجنی کمار گوئل ، کوکب ذکی ، ثاقب نعیم ، حنا شہیدی ، انجم شافعی نے اپنے کلام سے مشاعرہ کو بلندیوں تک پہنچادیا ۔ عطا اللہ عطا کے کلام کو بے حد پسند کیا گیا ۔ راشیدہ مامہین نے اپنے بہترین کلام کو تحت اللفظ اور ترنم سے سماع باندھ دیا ۔ اور اعلان کیا کہ جناب مسکین احمد کو پاکستان مدعو کیا جائے گا ۔ محبوب علی اصغر نے بہتر انداز میں کارروائی چلائی ۔ مہمانوں اور شعراء کی آخر میں جی ایم خاں کی جانب سے شال پوشی و گلپوشی کی گئی اور مسکین احمد کے شکریہ پر اختتام عمل میں آیا ۔ کوکب ذکی اور ثاقب نعیم نے انتظامات کی نگرانی ۔۔

 

ایم بی ٹی صدر کے انتخاب کے لیے
مشاورت کا سلسلہ جاری
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( راست ) : اراکین عاملہ و کور کمیٹی سے محبان و کارکنان سے مسلسل مشاورتی ، تجاویز ، خیالات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ جناب سید مصطفی محمود ، جناب محمد اجمل الدین فاروقی اور دیگر اراکین کمیٹی سے بیرونی ملک سے ربط پیدا کر کے اپنی تجاویز کا اظہار خیال کیا اور اضلاع جیسے نظام آباد ، ورنگل، عادل آباد ، محبوب نگر ، سنگاریڈی سے مشاورت ، تجاویز سے ذمہ داران کمیٹی کو واقف کروایا ۔ خصوصاً شہر حیدرآباد سے ابتدائی مجلس بچاؤ تحریک کے ذمہ داران ، اراکین عاملہ ، کور کمیٹی سے ربط پیدا کر کے اظہار خیال کررہے ہیں اور اپنی مشاورت کے ذریعہ کور کمیٹی کو یہ اختیار دیا کہ تحریک کے بہتر مستقبل کے لیے مرحوم غازی ملت کے مقاصد و نظریہ کو پروان چڑھانے اور عملی جدوجہد اور مظلوم مسلمانوں پر ہونے والی نا انصافی کے پیش نظر تحریک کے سینئیر قائدین جو اسی مقصد سے اٹوٹ وابستہ ہیں  مشترکہ طور پر مشاورت پر مبنی فیصلہ لیتے ہوئے کسی ایک سینئیر قائد کو صدر کے لیے منتخب کریں ۔ کور کمیٹی کے اراکین ، جناب سید مصطفی محمود ، جناب محمد اجمل الدین فاروقی ، سکندر مرزا ، راشد ہاشمی ، ایم اے حبیب ، محمد چاند ، غیاث پاشاہ قادری ، محمد اعظم ، ابراہیم للو بھائی مجلس بچاؤ تحریک کے دفتر پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ مزید مشاورت کے لیے تمام تحریک کے محبان کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ صدر کے انتخاب کا سلسلہ 4 جون تک مکمل کیا جائے گا ۔ مزید مشاورت کے لیے کور کمیٹی سے ربط پیدا کریں ۔ 5 جون بروز اتوار مہدی فنکشن ہال میں تحریک کا اہم ترین اجلاس منعقد ہوگا اور اس اجلاس میں مشاورت و تجاویز پر مبنی صدر کے نام کا اعلان کیا جائے گا ۔ اس اجلاس میں مشاورت اور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔۔