انجمن اسلام ارکان کا ہم پر اعتماد : ظہیرقاضی

ممبئی 30ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر اسحق قاضی نے گورننگ کونسل میں شاندار کامیابی کے بعد یقین دلایا کہ ممبران نے ہم پر جواعتماد ظاہر کیا ہے ، اس کے لیے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ادارہ کو ایک عالمی سطح کا ادارہ بنانے کے منصوبے پر عمل درآمد کریں۔گزشتہ شب ادارہ کے صدرڈاکٹرظہیرقاضی کے پینل کے سبھی 10-10ارکان کامیاب ہوگئے ،خود ڈاکٹر قاضی بھی امیدوار تھے اورانہوں نے کل 194ووٹوں میں سے 164ووٹ حاصل کیے اور دیگر ممبران نے بھاری ووٹ حاصل کیے ہیں۔ہرسال 10ارکان کو تین سال کے لیے منتخب کیا جاتا ہے اور ضابطہ کے مطابق اگر دس سے زیادہ امیدوارہونے پر انتخاب منعقد کیے جاتا ہے ،اور آج سنیچر کو ہوئے الیکشن میں انجمن اسلام کے پینل کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔جن میں خازن معین میاں جی والا،ڈاکٹر نذیر جوالے ،معین الحق چودھری ،رضیہ سلطانہ ،یاسمین سیف اللہ، ڈاکٹر خلیل مقادم،عمران فرنیچر والا،خان ابراہیم ،اور رشیدمتیدار کو جنرل کونسل کے ممبران نے بھاری اکثریت سے منتخب کرلیا ہے ۔ان کے علاوہ چار ممبران میدان میں تھے ان میں تاجراور اے ایم یو سے وابستہ آصف فاروقی ،تاجروی آرشریف ،سیاستداںحبیب فقیہ اورعباس موٹلیکر شامل تھے ۔