انتقال

٭٭ جناب یوسف احمد ولد جناب فرید احمد مرحوم ریٹائرڈ ملازم ایم سی ایچ (روڈ رولر ڈرائیور ) ساکن رام چندر نگر عیدی بازار کا 14 نومبر بعد عصر طویل علالت کے بعد بعمر 74 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 15 نومبر بعد نماز ظہر (1-15 بجے ) جامع مسجد غفاریہ ، رام چندر نگر ، عیدی بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان بانو نگر ( نزد مدینہ مسجد ) عمل میں آئے گی ۔ لواحقین میں 2 فرزندان اور 6 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391141087 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب ایم اے حمید ولد جناب ایم اے مجید مرحوم کا بعمر 55 سال 14 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد چوک میں ادا کی جائے گی اور تدفین بود علی کی کھڑکی قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ زیارت بروز جمعہ بعد عصر مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849053233 ۔ 8179887160 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد سبحان حسین ولد جناب محمد حسین مرحوم کا بروز چہارشنبہ چار بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات مکہ مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ اجالے شاہ سعید آباد میں عمل میں آئے گی ۔ نماز ظہر ایک بجے مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948756003 ۔ 7801096786 پر ربط کریں۔۔