انتقال

حیدرآباد۔/11نومبر، ( راست ) الحاج سید شاہ برہان الدین قادری نوری پاشاہ مرحوم سابق سی ای او وقف بورڈ اے پی کی اہلیہ و دختر جناب محمد عبدالقادر مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ مسجد نور دبیر پورہ الاوہ بی بی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد میں ہی عمل میں آئی۔ مرحومہ ، جسٹس سید شاہ محمد قادری موظف جج سپریم کورٹ کی بھاوج تھیں۔ فاتحہ سیوم 13 نومبر بروزمنگل 4 بجے شام مسجد نور الاوہ بی بی دبیر پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8341858792 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد خواجہ ولد جناب محمد ہاشم مرحوم ملازم جی ایچ ایم سی کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد صالحین ، صالحین کالونی نواب صاحب کنٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سنجے گاندھی نگر متصل مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9666203530 یا 9700014267 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید عبدالعزیز ساجد ولد جناب سید عبدالحمید مرحوم متوطن کوڑنگل حال مقیم اعظم پورہ کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ مرحوم کا تعلق ادبی حلقہ سے تھا۔ مرحوم کے مضامین روز نامہ سیاست اور منصف میں شائع ہوتے تھے۔ نماز جنازہ 11 نومبر کو بعد عشاء مسجد اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چیونٹی شاہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9849004857 پر ربط کریں۔