انتقال

حیدرآباد ۔2 نومبر ( راست ) جناب محمد یونس خان ( موظف اے پی ایس آر ٹی سی انسپکٹر ) ولد محمد یوسف خان کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشا مسجد غفاریہ رین بازار نہرو نگر میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان ناگاباولی میں انجام پائی ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر مسجد غفاریہ رین بازار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات فون 8886017505 اور 7995494909 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
جناب سید اشرف حسین ریٹائرڈ وی ڈی او میدک ولد جناب سید علی حسن مرحوم کا آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 نومبر ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد سالار الملک نزد دکن فنکشن ہال داراب جنگ کالونی مادنا پیٹ میں ادا کی جائیگی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی ۔ تفصیلات فون 9032574824 اور 9032171385 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

حکیم سید غوث الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت و خراج عقیدت
حیدرآباد 2 نومبر ( راست ) حکیم سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت آندھرا پردیش و صدر آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس کے اچانک انتقال کی وجہ سے طب یونانی کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔ حکیم سید اسد پاشاہ موظف مشیر یونانی مرکزی وزارت صحت نے مرحوم کی طبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ حکیم سید غوث الدین مرحوم ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے ۔ ان کی زندگی ملی ‘ طبی اور سماجی خدمات سے بھرپور تھی ۔ ان کے انتقال سے طب یونانی کا عظیم نقصان ہوا ہے اور ہمیں ہمیشہ اس محب طب کی کمی کا احساس ہوتا رہیگا ۔