انتقال

حیدرآباد۔ 30 اکتوبر (راست) جناب محمد امجد علی خاں مرحوم ریٹائرڈ سیکشن آفیسر کی صاحبزادی مفخرالنساء بیگم زوجہ جناب محمد رفیع الدین (ریٹائرڈ) کا امریکہ میں 29 اکتوبر کو انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں ایک دختر اور ایک فرزند ہیں۔ مرحومہ، حافظ محمد امتیاز علی خاں، محمد واحد علی خاں (اشفاق)، محمد عبدالعلی خاں (انجم) کی ہمشیرہ تھیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9441212786 یا 9492925556 پر ربط کریں۔