انتقال

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد ظہیر الدین ( فہیم ) ولد جناب محمد معین الدین مرحوم مالک بلال جویلرس کا انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز ظہر مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑا قبرستان دبیر پورہ نزد مومن اسکول میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9393344023 ۔ 7013813929 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید یعقوب اشرفی فرزند حضرت سید عبدالکریم مرحوم کا بعمر 60 سال 29 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ وہ تلنگانہ اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر جناب سید عالم مہدی کے برادر کلاں تھے ۔ نماز جنازہ مسجد پیر و مرشد حضرت سید یعقوب اسحاقی میں ادا کی گئی ۔ تدفین حظیرہ بندگی میاں حضرت شاہ ابراہیم ؒ واقع کاچی گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ زیارت جمعرات کو 8 بجے صبح حظیرہ کاچی گوڑہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 7981878666 ۔ 8977862435 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالشمیم ولد جناب محمد عبدالحکیم مرحوم متوطن سدی پیٹ حال مقیم سنتوش نگر کالونی موظف ہیڈ ماسٹر کا 29 اکٹوبر کو 11 بجے دن طویل علالت کے بعد بہ عمر 67 سال انتقال ہوگیا ۔ تدفین آبائی قبرستان موقوعہ سدی پیٹ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم یکم نومبر مسجد صوفیہ میں نماز عصر کے بعد عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران ، والدہ اور تین برادران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948908309 ۔ 9502808715 پر ربط کریں ۔۔