انتقال

حیدرآباد۔/28اکٹوبر،( راست ) جناب محمد سلطان ولد جناب محمد شجاع الدین مرحوم ساکن روپ لال بازار کا اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز مغرب نماز جنازہ مسجد عبداللہ شاہ قادری شاہ علی بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ روشن دل یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ مرحوم ، احمد محی اقبال ساجد، عارف و حامد کے برادر کلاں تھے۔ علاوہ ازیں مرحوم کے پسماندگان میں والدہ، اہلیہ کے علاوہ 3 لڑکیاں اور فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل مسجد داؤد پاشاہ ( ہری مسجد ) روپ لال بازار میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔
٭ الحاجہ سعیدبانو زوجہ حضرت سید مصطفی ہمنا آبادی مرحوم کا اتوار 28 اکٹوبر کو چنچل گوڑہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اکیلوی کالا ڈیرہ چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت بندگی میاں راج محمدؒ میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے 8897495449 پر ربط کریں۔