انتقال

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد مظہر الدین ولد جناب محمد عبداللطیف ساکن چھاونی نادے علی بیگ حال مقیم بندل گوڑہ کا کل اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد نور الاصفیاء چھاونی نادے علی بیگ میں ادا کی گئی ۔ تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور دو فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار 28 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد نورالاصفیا چھاونی نادے علی بیگ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات 9849592303 ۔ 9849098417 پر ربط کریں ۔۔