انتقال

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج محمد عبدالکریم ( پاشو بھائی سیٹ والے ) مرحوم ولد حاجی محمد عثمان مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ 24 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء مسجد قطب عالم دیوڑھی خورشید جاہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 26 اکٹوبر بعد نماز عصر ختم قرآن و چادر گل مسجد قطب عالم دیوڑھی خورشید جاہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9618030858 ۔ 8686668286 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد اسد ولد جناب محمد عبدالعزیز مرحوم کا 24 اکٹوبر کو صبح 9-30 بجے خانگی ہاسپٹل میں بعمر 55 سال انتقال ہوگیا ۔ محمد اسد عوامی مجلس عمل کے بانی رکن و مشیر تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989495963 ۔ 9347570312 پر ربط کریں ۔تدفین فرسٹ لانسر قبرستان میں عمل میں آئی ۔۔

حیدرآباد۔/24 اکٹوبر، ( راست ) شیعہ قوم کی مشہور بزرگ شخصیت الحاج زوار مولوی میر احمد علی ولد میر شوکت علی مرحوم جن کا علوی سادات گھرانے سے تعلق ہے، آج شام حرکت قلب بند ہوجانے سے اُن کا بعمر 97 سال انتقال ہوگیا۔ وہ دمِ آخر تک مجالس عزاء میں شریک ہوئے۔ مرحوم، عالمی شہرت یافتہ انجمن معصومین کے صدر جناب میر مختار علی و معتمد جناب میر صابر علی زوار کے والد تھے۔ انتقال کی اطلاع عام ہوتے ہی بلا لحاظ مذہب و ملت سینکڑوں لوگ مرحوم کی قیامگاہ واقع کومٹ واڑی دبیر پورہ پہنچ کر افراد خاندان کو پُرسہ دیا۔ جن میں علماء و ذاکرین و صدور انجمن و ماتمی گروہان کی کثیر تعداد شامل رہی۔ پسماندگان میں 9 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ مولانا علی حیدر فرشتہ کی امامت میں الاوہ سرطوق میں ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس ایصال ثواب 26 اکٹوبر بعد نماز جمعہ الاوہ سرطوق میں مقرر ہے۔ دیگر تفصیلات کیلئے 9985812372 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔