انتقال

حیدرآباد 21 اکٹوبر (راست) جناب محمد عبدالمعز ولد جناب محمد عبدالستار مرحوم سابق موظف ایچ ایم ٹی و ساکن کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کالونی کا مختصر علالت کے بعد 20 اکٹوبر کی صبح انتقال ہوگیا اور تدفین روشن دل تکیہ قبرستان دبیرپورہ میں بعد نماز ظہر عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9502831209 پر ربط کریں۔

جناب محمد امان اللہ بیابانی عرف امان بھائی ساکن الجابری کالونی چھاؤنی ناد علی بیگ یاقوت پورہ ولد جناب معین الدین قادری مرحوم کا اتوار 21 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد مالن بی صاحبہ (ریتی کی مسجد) یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل درگاہ حضرت اُجالے شاہ صاحبؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل 23 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد مالن بی صاحبہ (ریتی کی مسجد) یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9391305646 ، 7702062786 پر ربط کریں۔