انتقال

حیدرآباد ۔ 19 اکٹوبر (راست) الحاج ولی الرحمن (چاند بھائی) ایڈوکیٹ ولد غلام رسول مرحوم متوطن قدیم بوئن پلی سابقہ صدر مسجد حسینی کا آج بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد حسینی قدیم بوئن پلی اور تدفین آبائی قبرستان قدیم بوئن پلی میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم ایم اے عزیز اے سی پی کے چھوٹے بھائی اور خواجہ نصیرالدین مرحوم کے داماد تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے 7075888786 یا 9885482792 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد حمیدالدین کیپٹن فرزند جناب محمد سیف الزماں مرحوم سابق ملازم NASO انشورنس کمپنی جدہ کا اچانک بعد نماز جمعہ 19 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد شاہی باغ عامہ میں بعد نماز ظہر ہفتہ 20 اکٹوبر کو مقرر ہے۔ تدفین مقبرہ سالارالملک قدیم عیدگاہ مادناپیٹ عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر اتوار جامع مسجد سالارالملک مقرر ہے۔ محمد مجیدالدین سابق ملازم سعودی برٹش بنک ریاض کے حقیقی چھوٹے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9959201821 یا 8885501821 پر ربط کریں۔
00 محترمہ سعادت بیگم زوجہ جناب صمیم احمد مرحوم کا جمعہ 19 اکٹوبر کو صبح انتقال ہوگیا۔ وہ جناب محمد سلیم احمد شہابی اور محمد عبدالقیوم حالمقیم ریاض سعودی عرب کی والدہ تھیں۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد چیونٹی شاہ کٹل گوڑہ، عثمان پورہ نزد مسلم میٹرنیٹی ہاسپٹل میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8978949213 یا 9966230273 پر ربط کریں۔