انتقال

شمس آباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) نواب حشمت علی خان ولد نواب غلام محی الدین خان مرحوم کا بعمر 80 سال ساکن قادر باغ متوطن شمس آباد کا آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت احمد بادپاؒ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9394713635 پر ربط کریں ۔
٭٭الحاج صوفی شاہ محمد عبدالرزاق قادری چشتی کی اہلیہ محترمہ اور حضرت ہی کے فرزند جناب محمد عبداللطیف صوفی قادری مرحوم کی نماز جنازہ 17 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد پیارو میاں مصری گنج میں مولانا سید شاہ محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن کی امامت میں ادا کی گئی ۔ مولانا مفتی عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ نے دعاء کی نماز جنازہ اور تدفین میں علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔