انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : نبیرہ حضرت سلطان الواعظین حضرت الحاج صوفی شاہ محمد عبدالرزاق قادری چشتیؒ کی اہلیہ محترمہ کا 16 اکٹوبر کو وقت ظہر انتقال ہوگیا اور مرحومہ کے فرزند جناب محمد عبداللطیف صوفی قادری کا بھی اسی وقت اچانک انتقال ہوگیا ۔ دونوں مرحومین کی نماز جنازہ 17 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر 2-30 بجے دن جامع مسجد پیارو میاں مصری گنج میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف ، صوفی منزل مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 19 اکٹوبر جمعہ کو بعد عصر جامع مسجد پیارو میاں مصری گنج میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848236980 ۔ 9700082274 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عمر بن حسین بافناع ولد حسین بن احمد بافناع سابقہ مالک عمر پریس شنکرشیر ہوٹل اور انٹرنیشنل فائن پرنٹنگ پریس کنگ کوٹھی ساکن کنگ کوٹھی کا بروز منگل شام 9 بجے انتقال ہوگیا ۔ 17 اکٹوبر کو نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عالمگیر ، ریڈہلز میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان مسجد عالمگیر میں عمل میں آئے گی ۔ مزید معلومات کے لیے 9949500001 ۔ 8501000072 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد مجاہد حسین ولد مرحوم محمد عزیز حسین کا آج رات انتقال ہوگیا ۔ تدفین کل بروز چہارشنبہ بعد عصر قدیم قبرستان تانڈور میں عمل میں آئے گی ۔ نماز جنازہ جامع مسجد تانڈور میں 17 اکٹوبر بعد نماز عصر ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9703919010 ۔ 9819549045 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالروف ولد محمد عبدالحفیظ مرحوم ساکن ٹیلی فون کالونی کتہ پیٹ ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ انجینئر پنچایت راج ڈپارٹمنٹ کا آج بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی الکاپوری میں ادا کی جائے گی اور تدفین چادر گھاٹ اے سی کی مسجد میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9182621614 پر ربط کریں ۔۔