انتقال

حیدرآباد ۔15 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد معین الدین ولد جناب کریم الدین عمر 82 سال موظف وٹرنری ڈاکٹر کا 15 اکٹوبر 2018 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین پنجہ گٹہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر رحمانیہ مسجد پربھات نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246502201 ۔ 9392495359 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد شبیر حسین ولد جناب محمد حسین مرحوم کا انتقال 15 اکٹوبر بروز دوشنبہ ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد عنبر پیٹ بعد نماز ظہر 16 اکٹوبر کو ادا کی جائے گی ۔ عنبر پیٹ مسجد میں ظہر کی نماز 1-1/4 بجے ہوگی ۔ اور تدفین قبرستان قادری باغ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9177856864 ۔ 970302235 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ زوجہ جناب محمد بدر الدین مرحوم استاذ خوشنویس ادارہ ادبیات اردو کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد آم والی ، شاہ علی بنڈہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین مولا کا چھلہ قبرستان یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔۔
٭٭ محترمہ آمنہ نقوی بنت جناب سید ممتاز حسین نقوی مرحوم کا بروز اتوار 14 اکٹوبر کو انتقال ہوا ۔ تدفین دائرہ میر مومن ؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس عزاء 16 اکٹوبر عبادت خانہ دارالشفاء میں 11 بجے دن مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866567217 ۔ 9490115566 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب جمیل القادر ولد جناب حامد القادر مرحوم ریٹائرڈ تحصیلدار کمشنر آف لینڈ ریونیو کا 14 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 اکٹوبر بروز منگل بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9642267751 ۔ 9704175467 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد فضل علی ساکن سنتوش نگر کالونی وظیفہ یاب اکاونٹ جونیر آفیسر الکٹریسٹی بورڈ ولد جناب محمد علی مرحوم کا 15 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 اکٹوبر کو بعد نماز فجر جامع مسجد بغدادیہ سنتوش نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین گوشہ محل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848447204 ۔ 7842409711 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد غوث الدین ولد جناب محمد فائق الدین مرحوم ساکن کومٹ واڑی دبیر پورہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل مسجد صدیقہ ناگا باولی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی (نماز ظہر 1-30 بجے ) مقرر ہے اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات کو نماز عصر مسجد شطاریہ دبیر پورہ دروازہ میں ( نماز عصر 5 بجے ) مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885869392 ۔ 7416670371 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب لطف محمد خاں ولد جناب محمد موسیٰ کا 15 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عصر نماز جنازہ مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت بود علی شاہؒ کی کھڑکی نزد واقعہ دبیر پورہ کمان قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866913786 ۔ 9394822920 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ سراج فاطمہ رضوی بنت جناب سید نادر علی خاں رضوی مرحوم کا 4 صفر کو انتقال ہوگیا اور اسی روز جعفری گلی ، کوٹلہ عالیجاہ سے ان کی میت اٹھائی گئی ۔ نیز تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ سید عباس حسین نے پڑھائی ۔ مجلس زیارت 16 اکٹوبر کو 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی ، دارالشفاء مقرر ہے ۔ جس میں سید عباس حسین بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912038284 ۔ 9052914005 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب حبیب عمر بن حبیب حسن بن شیخ ابوبکر المعروف ( اکبر بھائی ) کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ مزید معلومات کے لیے 9885656881 پر ربط کریں ۔۔