انتقال

حیدرآباد 14 اکٹوبر (راست) ممتاز کالم نویس روزنامہ سیاست، صارفین کے فورم سے ڈاکٹر محمد عبدالواحد (ابن محمد عبدالعزیز مرحوم) سابق پرنسپل حسینی علم و بیگم پیٹ ویمنس کالج کا باعث علالت اتوار کو صبح خانگی ہاسپٹل چادرگھاٹ میں انتقال ہوگیا۔ تدفین منگل 16 اکٹوبر کو 8 بجے دائرہ حضرت شاہ ابراہیمؒ موقوعہ نمبولی اڈہ کاچی گوڑہ میں عمل میں آئے گی اور نماز جنازہ مسجد حضرت حاجی میاں میں ادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 7675088340 یا 9885244319 پر ربط کریں۔
l جناب محمد نظام الدین عرف پاشاہ بھائی ولد جناب محمد غلام محی الدین ملازم اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد ریٹائرڈ کا 13 اکتوبر کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد رحمتین چندرائن گٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین نورین کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سہ یوم 15 اکٹوبر بروز پیر بعد نماز عصرمسجد رحمتین میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8008904004 پر ربط کریں ۔
l جناب محمد عبدالقادر ولد جناب محمد قاسم ساکن عطاء پور رنگ روڈ کا بروز ہفتہ 13 اکٹوبر کی شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 14 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء مسجد اہلحدیث کاروان میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تالہ گڈہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 7330045566 پر ربط کریں۔